گوادر سول سوسائٹی کے وفد کا پاک چائینہ ہسپتال دورہ، تمام سہولیات موجود ہیں، ڈاکٹر عفان فائق

گوادر(نمائندہ انتخاب)گوادر سول سوسائٹی کے وفد نے پاک چائنہ ہسپتال گوادر کا دورہ کرکے انڈس ہسپتال کے ہیڈ آف ڈیاپرٹمنٹ ڈاکٹر عفان فائق زادہ ایڈمن جی ڈی اے افسر نادل بلوچ سے ملاقات کی ہسپتال کے مختلف سیشن کا جائزہ لیا اس کے ساتھ ڈاکٹر عفان فائق زادہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس ہسپتال میں تمام بنیادی سہولیات موجود ہیں ، زچہ بچہ الٹراساونڈ ، ڈینٹل ایمرجنسی لیبارٹری وارڈ ، بلکل بہتر انداز میں بنائے ہیں ، امید ہے یہاں گوادر کے عوام کی علاج بہتر سہولت میسر ہو گی، تفصیلات کے مطابق وفد میں چیئرمین محمدجان ، کامریڈ حنیف، محمدعارف، اعجاز بلوچ اور گوادر کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدرمیر ثناءاللہ شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں