آئی ایم ایف سے نیا قرض، مذاکرات رواں ماہ ہونے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے نئے فنڈ پر مذاکرات متوقع، تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان 6 سے 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ شروع ہوں گے۔وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف جائزہ مشن کا مئی کے وسط میں دورہ پاکستان کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف ٹیم 2 ہفتے اسلام آباد میں قیام کرے گی۔فریقین کے درمیان مذاکرات میں 6 سے 8 ارب ڈالر کے آئندہ بیل آﺅٹ پیکیج کے اہم خدوخال طے ہوں گے، البتہ نئے آئی ایم ایف پروگرام کا حجم آئندہ مذکرات میں طے ہوپائے گا۔ پاکستان کی جانب سے بنگلا دیش اور مصر کی طرز پر پاکستان کے لیے پروگرام کو ماحولیاتی فنانسنگ کے ذریعے مزید بڑھانے کی استدعا کا بھی امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں