ڈی آئی خان ، پولیس اور سیکورٹی فورسز پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں 3مشتبہ افراد ہلاک

ڈی آئی خان(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز اور پولیس پر مشتبہ افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ، حملے میں فائرنگ کے تبادلے سے 3مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے، پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں موٹرسائیکل سوار 3 مشتبہ افراد نے روکنے کے اشارے پر سیکورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ ناکا بندی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس پر فورسز کی جوابی فائرنگ سے تینوں حملہ آور ہلاک ہو گئے۔سکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ ناکا بندی مشتبہ افرادکی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی تھی۔ ناکا بندی ا±سی مقام پر قائم کی گئی تھی جہاں سے چند روز قبل ایڈیشنل سیشن جج شاکر اللہ مروت کو اغوا کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق مرنے والے مشتبہ افرادکے قبضے سے 9 دستی بم‘ کلاشنکوف‘ میگزین‘ مختلف موبائل فونز اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں