انیس سال قبل دو افراد کا قتل، ورثا کی جانب سے سپریم کورٹ کے سامنے خود کو باندھ کر احتجاج

اسلام آباد (این این آئی)شاہراہ دستور پر سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے نے خود کو زنجیروں کے ذریعے کھمبے سے باندھ کر احتجاج کیا۔مظاہرین کے مطابق 2 بھائیوں کو 2005ءاور 2006ءمیں قتل کیا گیا جس کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔والدہ نے کہا کہ بے بس ہو کر سپریم کورٹ کے باہر خود کو زنجیروں میں باندھ دیا ہے۔مقتولین کے بھائی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں نے میرے دو بھائیوں کو قتل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں