کوئٹہ شہر میں نئے رکشوں کی درآمد پر پابندی عائد

کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ شہر میں نئے رکشوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ، تفصیلات کے مطابق ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ نے نوٹس برائے رکشہ شوروم مالکان کو نوٹس جاری کیا جس کے مطابق ہائیکورٹ کی جانب سے کوئٹہ شہر کیلئے نئے رکشہ پرمٹ کے اجراءپر پابندی عائد کی گئی ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے کمشنر /چیئرمین آر ٹی اے کوئٹہ نے ہائی کورٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے کوئٹہ شہر میں نئے رکشوں کی درآمد پر سخت پابندی عائد کر دی، مزید یہ کہ اب تک جو غیر رجسٹرڈ رکشے درآمد کیے گئے ہیں اور شورومز پر موجود ہیں انیں سات یوم کے اندر اندر واپس کرانے کر دیے جائیں ۔ علاوہ ازیں نوٹس میں مزید بتایا گیا کہ آئندہ مذکورہ دفتر سے باقاعدہ اجازت نامہ لینے اور دفتر ہذا کے مقرر کردہ تعداد کے مطابق نئے رکشے درآمد کیے جائیں۔ نوٹس کی خلاف ورزی کرنے والے شورومز کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور شورومز میں موجود رکشوں کو ضبط کر نے کے ساتھ شوروم سیل کر دیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں