سوراب میں میرے کمسن بیٹے کو غائب کردیا گیا، وزیراعلیٰ انصاف فراہم کریں، بیوہ عورت کی فریاد

سوراب (انتخاب نیوز) سوراب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیوہ خاتون نے سوشل میڈیا کے توسط سے جاری بیان میں کہا ہے کہ میرے کم سن بیٹے کو دیور کے چنگل سے چھڑایا جائے، نوراحمد نامی شخص میرے یتیم بچوں کی ملکیت کو ہتھیانے کے لئے میرے کمسن بیٹے کو زبردستی اٹھاکر غائب کردیا ہے، دس دن سے زائد عرصہ گزر گیا، بیٹے کو واپس نہیں کررہا، بچے کی بازیابی کے لیے جانے والے معززین کے میڑھ کو مایوس بھیج دیا ہے، اپنے بچے کی جان اور اس کی سلامتی کے لیے پریشان اور اس کی واپسی کے لئے در در کی ٹھوکریں کھارہی ہوں۔ میں ایک لاچار اور بے سہارا عورت ہوں، میری پانچ یتیم بچیوں اور ان کی ملکیت کو بھی مذکورہ شخص سے خطرہ ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان، ایم پی اے سوراب اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ میرے بچے کی باحفاظت بازیابی کے لئے کردار ادا کرکے مجھے انصاف فراہم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں