جدید تعلیم کی فراہمی کے لئے بلوچستان میں 66 سائنس اور ریاضی کے سکولز کے قیام کا فیصلہ

کوئٹہ: وفاقی حکومت نے طلباء کو معیاری اور جدید تعلیم فراہم کرنے کے لئے بلوچستان بھر میں 66 سائنس اور ریاضی کے سکولز کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے جہاں پر طلباء کو قومی اور بین الاقوامی معیار تعلیم کے مطابق جدید علوم فراہم کئے جائیں گے صوبائی سیکرٹری ثانوی تعلیم غلام علی بلوچ کے مطابق وفاقی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایسے سکولوں کا انتخاب کیا جائے گا جہاں پر طلباء کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر تعلیم کے معیار کے مطابق جدید علوم فراہم کئے جائیں گے غلام علی بلوچ کے مطابق بلوچستان کے 33 اضلاع میں لڑکیوں اور لڑکوں کے لئے ایسے سکول قائم کئے جائیں گے تاکہ طلباء و طالبات کو جدید ترین تعلیمی صلاحیتوں سے آراستہ کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت سائنس کی جانب سے ملک بھر میں 450 جدید ٹیکنالوجی کے سکولوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں 66 سکولز بلوچستان میں قائم کئے جائیں گے اس حوالے سے غیرملکی تعلیم یافتہ ماہرین کی کمیٹی بھی تشکیل دی جارہی ہے تاکہ اساتذہ و دیگر کو اس حوالے سے تربیت فراہم کی جاسکے انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام صوبے کی جامعات کی نگرانی میں چلایا جائے گا سائنس ریاضی اور ٹیکنالوجی سے منسلک افراد کی خدمات کو بروئے کار لایا جائے گا بلوچستان حکومت نے پہلے ہی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے 450 اساتذہ کو بھرتی کرنا کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بلوچستان کے طلباء و طالبات کو جدید تعلیم فراہم کی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں