وفاقی حکومت کا بچوں کی گھریلو ملازمت پر پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بچوں کی گھریلو ملازمت پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر شیریں مزاری نے سینٹ کو بتایا کہ بچوں سے زیادتی گھروں سے شروع ہوتی ہے،قانون کے ساتھ ذہنیت بدلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ قانون پر عملدرآمد ہم کریں گے لیکن لوگوں کو پکڑنے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کے اختیارات کم نہیں کیے،نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حکم امتناعی لے رکھا ہے۔حکومت نے بچوں کی گھریلو ملازمت پر پابندی کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے شیریں مزاری نے سینیٹ کو آگاھ کردیاانہوں نے کہاکہ کابینہ نے اس بل سے متعلق منظوری دیدی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں