میونسپل کارپوریشن چمن کے دفتر پر ڈنڈہ بردار افراد کا حملہ، میئر حبیب اللہ زخمی، عملہ سراپا احتجاج

چمن (نمائندہ انتخاب)میونسپل کارپوریشن ڈپٹی میئر آفس پر ڈنڈہ بردار افراد کا حملہ، پولیس کے مطابق حملے میں ڈپٹی میئر شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، میئر حاجی حبیب اللہ اچکزئی نے بتایا کہ ایک درجن سے زائد افراد میونسپل کارپوریشن میں داخل ہوئے اور حملہ کیا، حملے کے خلاف میونسپل کارپوریشن نے کام چھوڑ کر احتجاج شروع کر دیا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک حملہ آور گرفتار نہیں ہوتے تب تک شہر میں صفائی اور واٹر سپلائی معطل رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں