شہرمیں سڑکوں کا جال بچھانے پر وزیر اعلیٰ اور روبینہ عرفان کے مشکور ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی قلات

قلات:بلوچستان عوامی پارٹی قلات کے ضلعی آرگنائزنگ سیکرٹری آغا ایوب جان احمد زئی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی اور ایم این اے بی بی روبینہ عرفان کا شکریہ ادا کرتے ہیکہ قلات کی خستہ حال سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور پختگی کا کام اپنے خصوصی فنڈز سے سڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی جام کمال نے ایم این اے بی بی روینہ عرفان کریم کے ترقیاتی اسکیمات کی تجاویز پر بھی خصوصی عملدرآمد کروائے ہے انہوں نے کہا کہ قلات کی عوام اور بی اے پی کی جانب سے ایم این اے روبینہ عرفان کریم کے تہہ دل سے مشکور و ممنون ہوں کہ انہوں نے اپنے تمام فنڈز پی ایس ڈی پی کا ذریعے قلات کی ترقی خوشحالی کیلئے مختص کیا ان ترقیاتی اسکیمات میں قلات سے اسکلکو اور آگے شیخڑی تک روڈ کی پختگی کا کام جس کو کافی عرصے بعد دوبارہ پختہ کیا جا رہا ہے یاد رہے کہ اس روڑ کو پہلے بھی روبینہ عرفان کریم کی تجویز سے پختہ کیا گیا تھا اس وقت جب وہ ایم پی اے تھی۔انہوں نے کہا کہ قلات میں سڑکوں کا جال بچھانے سے ضلع میں مواصلات کا نظام کافی بہتر ہو جائے گا اور عوام کو مواصلات کی بہتر سہولیات میسر ہوگی جب کہ کاشتکاروں کو فارم سے مارکیٹ سہولیات میسر ہوسکے گی اس کا علاوہ لوگوں کا ہربوئی کے پر فضا مقامات میں بہتر رابطہ ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ قلات میں تین بڑے اسکولز میں ہالز کی تعمیر کا کام جاری ہے اور فی ہال پر 25 لاکھ روپے لاگت آرہی ہے یہ بھی بی بی روبینہ کی تعلیم دوستی کا ثبوت ہے انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ پرنس آغا کریم خان ہسپتال کو فعال کیا جا رہا ہے جس سے ضلع کے لوگوں کو صحت کی کافی اور بہترین سہولیات میسر ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بی بی روبینہ عرفان کریم کی قیادت میں قلات میں عوام کی ترقی اور بہتری کیلئے مختلف کاوشیں کر رہی ہے انشا اللہ ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔
٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں