گوگل کی جانب سے دنیا کے نقشے سے فلسطینی ریاست کو غائب کرنے کے حوالے سے مذمتی قرارداد جمع

لاہور:گوگل کی جانب سے دنیا کے نقشے سے فلسطینی ریاست کو غائب کرنے کے حوالے سے مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی۔ مسلم لیگ (ن)کی رکن اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ گوگل کی جانب سے دنیا کے نقشے سے فلسطینی ریاست کو غائب کرنا قابل مذمت ہے،فلسطین ہو یا کشمیر ان کے نقشے ہمارے دلوں پرنقش ہیں،گوگل کا یہ اقدام اسلام دشمنی کے مترادف ہے،گوگل کسی اور کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ایسا کر رہا ہے۔وفاقی حکومت اس اقدام کا سختی سے نوٹس لے اورگوگل کی انتظامیہ سے اس اقدام پر عالم اسلام سے معافی مانگنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں