پیر بمبل کا اوتھل لاکھڑا سے زمینی رابطہ منقطع،سو کےقریب زائرین پھنس گئے

اوتھل(نمائندہ انتخاب)درگاہ پیر بمبل جانے والے ایک سو کے قریب زائرین کھایارو تحصیل لیاری کے مقام پرسیلابی ریلے میں پھنس گئے،پہاڑوں پر تیز بارش کے باعث میدانی علاقہ میں پانی آنے سے پیر بمبل کا اوتھل لاکھڑا سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جس کے سبب ایک سو کے قریب زائرین پھنس گئے اطلاع ملتے ہی ایدھی انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی ایدھی رضاکاروں کے ہمراہ پہنچ گئے اور ریسکیو کا عمل شروع کردیا سیلابی ریلوں میں پھنسنے والے زائرین میں سے 15 افراد کو ایدھی رضاکاروں نے بحفاظت ریسکیو کرلیا، جبکہ دیگر زائرین تاحال سیلابی ریلوں میں پھنسے ہوئے ہیں،رات دیر تک ریسکیو کا عمل جاری تھا،ایدھی انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی اور قبائلی شخصیت سردار عبدالرشید پھورائی کی گاڑی بھی سیلابی ریلے میں پھنس گئی جسے نکالنے کی کوششیں جاری تھی ایدھی بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی کیمطابق بارش زیادہ ہونے سے ریسکیو کے عمل میں مشکلات پیش آرہی ہے۔میدانی علاقہ میں تیز بارش سے کیچڑ ہوگیا ہے جس کے سبب ایدھی کی ریسکیو ٹیم کو مشکلات ہورہی تھیں جبکہ ریسکیو کا عمل رات دیر تک جاری تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں