دالبندین، ریلوے اراضی پر قائم مکانات کوخالی کرانے کے لیے نوٹسز جاری

دالبندین (نامہ نگار )محکمہ ریلوے نے دالبندین میں عرصہ دراز سے رہائش پذیر سینکڑوں گھرانوں کو نوٹس جاری کردیئے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے دالبندین کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دالبندین کے مختلف ایریاز میں عرصہ دراز سے بنائے گئے گھرانوں میں رہائش پذیر لوگوں کو مکانات خالی کرانے کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں نوٹس میں وضاحت کردی گئی ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی احکامات کی روشنی میں ریلوے کی زمینوں پر ناجائز تجاوزات کو گرانے کے ہدایات دیئے گئے ہیں ریلوے حکام نے 14 روز کے اندر تجاوزات ختم کرنے کےلئے نوٹس جاری کردی گئی ہے ریلوے کی جانب سے نوٹس جاری ہونے پر شہر کے بعض دکانداروں اور رہائش پذیر لوگوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گذشتہ 40 سے 50 سالوں سے مذکورہ زمینوں پر آباد ہیں مگر اب ریلوے کی جانب سے انھیں مکانات خالی کرانے گرانے اور تجاوزات کے نام پر بیدخل کرنے کے عمل کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے انہوں نے ریلوے کے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں بصورت دیگر وہ بھر پور احتجاج کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں