بلوچستان کا مستقبل باہنر نوجوان طبقے سے وابستہ ہے،کمانڈر سدرن کمانڈ

کوئٹہ:کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مستقبل باہنر نوجوان طبقے سے وابستہ ہے صوبے میں آنے والے روزگار کے مواقعے ہنر مند افرادی قوت کے منتظر ہیں۔ یہ بات انہوں نے خضدار، آواران، مشکے،گجار کے دورے کے موقع پر مختلف تربیتی اداروں میں نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے خضدار، آواران، مشکے،گجرکا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف پوسٹس پر سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینے والے جوانوں سے ملاقات کی،کمانڈر سدرن کمانڈ نے پاک فوج کی جانب سے مقامی نوجوانوں کو باہنر بنانے کے لئے قائم کردہ کارپٹ بنائی یونٹ کا بھی دورہ کیا کمانڈر سدرن کمانڈ نے زیر تربیت نوجوانوں سے ملاقات کی اور انکی محنت و لگن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں ہنر مند اور تربیت یافتہ افراد کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے زیر تربیت نوجوان پوری لگن اور محنت سے اپنے ہنر میں امتیاز حاصل کریں،انہوں نے کہا کہ ہنر مندی تربیت دینے والے ادارے علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے آواران میں فٹبال بنانے کے یونٹ کا بھی دورہ کیا جہاں تیار کئے جانے والے فٹبال خضدار، آواران اور کوئٹہ میں سستے داموں فروخت کئے جائیں گے جبکہ اس یونٹ کے قیام سے مقامی ہنر مندوں کو ترقی کے مواقعے بھی میسر آ سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں