اپنے حلقے میں کسی کوبھی شرپسندی کی اجازت نہیں دونگا،زابد ریکی

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی میر زابد علی ریکی نے ماشکیل میں اے این ایف اہلکاروں پردہشتگردوں کے حملے اور واقع میں دو اہلکاروں کے شہید و متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماشکیل میرے حلقے کا علاقہ ہے اور اپنے حلقے میں کسی بھی دہشت گر د کو شرپسندی کی اجازت نہیں دونگا، اپنے ایک مذمتی بیان میں میر زابد علی ریکی نے کہا کہ ماشکیل میں اے این ایف اہلکاروں پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اے این ایف کے شہداء اور زخمی پوری قوم کے ہیرو ہیں جنہوں نے قوم اور ملک کو منشیات کے ناسور سے بچانے کے لئے اپنی جانیں قربان کیں، انہوں نے کہا کہ واشک اور ماشکیل پر امن علاقے ہیں یہاں جان بوجھ کر شرپسند عناصر دہشتگردی پھیلا کر علاقے کا امن تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ماشکیل اور ضلع واشک کے عوام کسی بھی صورت دہشتگردوں کو اپنے علاقے میں نہیں چھوڑے گی انہوں نے شہداء کی روح کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں