ناروا پالیسیوں نے ملک میں انارکی و انتشار کی کیفیت پیدا کردی ہے،نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی جمہوری عمل کی مخالفت کی ناروا پالیسیوں نے ملک میں انارکی و انتشار کی کیفیت پیدا کردی ہے۔ہر ادارہ کارکردگی کے حوالے سے جمود کا شکار ہے۔کارکن تنظیمی عمل کو جاری رکھنے کے ساتھ عوامی سماجی مسائل کو بھی اجاگر کریں۔خاران کے عوام کو خوشنما نعروں سے بہکانے والے خاران کی معاشی سماجی مسائل کے زمہ دار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خاران میں نیشنل پارٹی و بی ایس او کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کی صدارت نیشنل پارٹی خاران کے صدر حبیب اللہ فقیرزء نیکی۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی یوتھ سیکرٹری ربنواز شاہ بلوچ ضلع نوشکی نائب صدر بیبرگ بلوچ خورشید بلوچ۔کے ڈی بلوچ یونس بلوچ عالم قمبرانی صغیر بادینی۔حاجی رشید عیسی زء بی ایس او پجار غنی حسرت آصف نور خالد میر سیاپاد سمیت دیگرنے بھی خطاب کیا۔اجلاس میں تنظیمی سرگرمیوں کی رپورٹس کے ساتھ ضلع کے سماجی مسائل پر بحث و مباحثہ ہوا۔نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے تنظیمی رپورٹس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کارکن تنظیمی عمل پر کاربند رہ کر پارٹی کو ضلع بھر منظم و متحرک کریں۔باشعور سیاسی کارکن ہی تنظیمی نظم و ضبط پر عمل پیرا ہوتا ہے۔نیشنل پارٹی میں تنظیم ہی فوقیت رکھتی ہے اور پارٹی میں تنظیمی اداروں کی بالادستی ہی پارٹی کا اثاثہ ہے۔انہوں نے کہا کہ خاران کے عوام کو انتخابات سے قبل خوشنما نعروں اور اب کھوکھلے تقریروں سے بہلایا جارہا ہے۔ضلع کو اس سماجی مسائل نے گھیرا ہوا۔ناقص انتظامی کارکردگی نے بدترین صورتحال سے دوچار کردیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی بقا سیاسی جمہوری عمل سے ممکن ہے۔لیکن بدقسمتی سے جمہوریت پر قدغن لگانے کی پالیسی نے ملک کو سنگین بحرانوں میں دھکیل دیا۔لیکن پھر بھی جمہوری مخالف عناصر باز نہیں آتے۔انہوں نے کہا کہ کارکن عوام میں رہے اور عوامی مسائل کو اس اجاگر کرتے ہوئے ان کے حل میں کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں