کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کیلئے جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان

وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کہتے ہیں کہ ہم کشمیری عوام سے اپنے عہد کی تجدید کرتے اور حقِ خودارادیت کے لیے ان کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔یومِ الحاقِ پاکستان کے موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مظلوم کشمیریوں کے نام پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے آج ہم یومِ الحاقِ پاکستان کے تاریخی موقع کو یاد کرتے ہیں جب اہلِ کشمیر نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرار داد منظور کی۔وزیرٍِ اعظم نے کہا ہے کہ اہلِ کشمیر کے لیے خود ارادیت کا حق سلامتی کونسل کی جانب سے اورعالمی قانون کے تحت تسلیم شدہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہندوتوا کی پیروکار نسل پرست بھارت سرکار کے ظالمانہ اور غیرقانونی ہتھکنڈوں کے خلاف صف آراء کشمیری عوام کو انصاف دلوانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کا سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں یہ بھی کہنا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ انصاف ہی کا بول بالا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں