روزگار کی بحالی کیلئے پاک ایران بارڈر پر مزید انٹری گیٹ کھولے جائیں گے، پھلین بلوچ

اسلام آباد، کوئٹہ (یو این اے) نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی واجہ پھلین بلوچ کی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان یوسف سے ملاقات۔ ملاقات میں ایرانی سرحدی کاروبار کے اہم ایشو خصوصا کاروباری لوگوں کی مزید آسانیاں پیدا کرنے سرحدی کاروبار کو بڑھانے کیلئے سرحد پرزید انٹری پوائنٹ کھولنے باہمی رشتوںمیں منسلک دونوں ملکوں کے عوام کو آمدورفت کیلئے خصوصی اقدامات کرنے دیگر سیاسی علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا رکن قومی اسمبلی واجہ پھلین بلوچ نے کہا کہ مکران بلخصوص پورے بلوچستان کے عوام کی روزگار گزربسرتعلیم اورزراعت ایرانی بارڈر سے وابستہ ہے یہاں کے مفلوک الحال عوام ایرانی بارڈر سے محنت مزدوری کرکے اپنے روزی روٹی تلاش کرتے ہیں کیونکہ مکران خصوصا ایرانی سرحد کے قریب آباد لوگوں کا زرائع معاش کا زیادہ تر تعلق ایرانی بارڈر سے وابستہ ہے علاقے میں کارخانے فیکٹری اور روزگار کے دیگر ذرائع نہ ہونے سے لوگ ایرانی بارڈر سے چھوٹے موٹے روزگار تلاش کرکے اپنی گزربسر اور بچوں کو تعلیم دیتے ہیں جس طرح ملک دیگر سرحدی علاقوں کے لوگوں کو ریلیف حاصل ہے ہم چاھتے کہ ایرانی سرحد کے قریب آباد لوگوں کیلئے بھی کاروبار کیلئے آسودگی موثر ہوں مکران کے عوام کو بارڈر ی کاروبار میں سختی ہر گز قبول نہیں ہے اس سلسلے میں وفاقی وزیر سے پاک ایران بارڈر پر مزید انٹری گیٹ کھولنے کا بھی مطالبہ کیا گیا چونکہ وفاقی وزیر تجارت کا تعلق خود بلوچستان سے اور انھیں بلوچستان کے عوام کی احساسات اور خواہشات کا بخوبی علم ہے امید ہے کہ وہ بلوچستان کے عوام کیلئے بارڈری کاروبار میں مزید آسانیاں پیدا کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے بارڈر پر مزید انٹری گیٹ کھولنے سمیت دونوں جانب خاندانی رشتوں سے وابستہ لوگوں کیلئے دونوں جانب آمدورفت کیلئے آسانی پیدا کرنے ضروری اقدامات اٹھانے پر بھی زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں