بلوچ عوامی موومنٹ پنجگور کے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کی تشکیل

پنجگور ( نامہ نگار ) بلوچ عوامی موومنٹ BAM پنجگور کے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کی تشکیل بلوچ عوامی موومنٹ BAM کا سینئر باڈی اجلاس شھباز طارق ایڈوکیٹ کے رہائش گاہ میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کے سینئر ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ ضلعی آرگنائزر کے لئے غلام جان ایڈوکیٹ ‘ ڈپٹی آرگنائزر حفیظ بلوچ اور انفارمیشن میر عباس بلوچ منتخب ہوئے ۔ جبکہ ممبران میں ٹھیکدار محمد علی ‘ ڈاکٹر محمد سعید ‘ ایوب عابد ‘ ظہیر عباس ‘ ناصر علی بلوچ شامل ہیں جبکہ چاکر اقبال بلوچ آفس سکریٹری منتخب ہوئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں