ڈپٹی سیکرٹری جیل خانہ جات کا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو خط، قیدیوں نے عمران خان جیسی سہولیات مانگ لیں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کی جیلوں میں موجود قیدیوں کیلئے ڈپٹی سیکرٹری جیل خانہ جات کا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو خط ، تفصیلات کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں موجود قیدیوں نے بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان جیسی سہولیات مانگ لیں۔خط کے متن کے مطابق پنجاب کی مختلف جیلوں کے قیدی سیاسی قیدیوں والی سہولیات مانگ رہے ہیں، قیدیوں کا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرح غیر معمولی سہولیات دی جائیں۔خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ملنے والی سہولیات پریزن رولز 1978 کی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے۔
Load/Hide Comments


