سابق سینیٹر مشتاق کے غزہ کیمپ پر گاڑی چڑھا دی گئی، ایک شخص جاں بحق
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک پر قائم غزہ کیمپ میں تیز رفتار گاڑی گھس گئی۔ذرائع کے مطابق حادثہ گزشتہ رات کو پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔پولیس نے گاڑی میں سوار شخص کو حراست میں لے لیا ۔اس حوالے سے جماعتِ اسلامی کے رہنما و سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے بتایا کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا وہ بھی کیمپ کے قریب موجود تھے۔انہوں نے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور قاتل کو گرفتار کرنے پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیو غزہ کیمپ پر گاڑی چڑھا دی گئی۔ایکسپریس چوک پر فلسطین کے حق میں احتجاجی کیمپ لگایا گیا تھا۔
Load/Hide Comments


