وزیراعظم کی ایرانی سفارت خانے آمد، اظہارتعزیت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف ایرانی سفارتخانے پہنچ گئے جہاں انہوں نے پاکستان میں ایرانی سفیر سے صدر ابراہیم رئیسی،وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت کیا۔وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ مجھے اپنے بھائی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جاں بحق کی المناک خبر سے گہرا صدمہ اور غم ہوا ہے۔ ان کامزیدکہناتھاکہ ہم دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔ایرانی سفیر کاکہناتھاکہ مرحوم صدر رئیسی کیلئے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے جذبات اور ان کے الفاظ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ان کامزیدکہناتھاکہ مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کے پاکستان ایران تعلقات کی مضبوطی و فروغ کے ویژن کو جاری و ساری رکھا جائے گا۔انہوں نے ایرانی صدر کے اعزاز میں سفارتخانے کی وزیٹر بک میں تعزیتی کلمات بھی درج کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں