کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی، ڈپٹی کمشنر کو فوری ہٹایا جائے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(یو این اے )شعبہ نشر واشاعت پشتونخوامیپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آزادی صحافت پر قدغن اور کوئٹہ پریس کلب کو ضلعی انتظامیہ وپولیس کی جانب سے تالہ لگانے کی پارٹی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے پریس کلب پر تالہ بندی اور سیاسی جمہوری پارٹیوں، سول سوسائٹی اور شہریوں سے آزادی رائے کا حق چھینا دراصل انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے پشتونخوامیپ پریس کلب پر تالہ بندی کی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ مطالبہ کرتی ہے کہ اس میں ملوث ضلعی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ایسے اقدامات آمرانہ دور حکومت کی مثالیں ہیں، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے خلاف آئین کی پائمالی،صحافت پر پابندی، آزادی رائے کا حق چھیننے سے متعلق مقدمہ قائم ہونا چاہیے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو فوری طور پر ہٹایا جائے انتہائی سخت حالات میں اس صوبے میں صحافت کی بنیاد خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی نے رکھی پشتونخوامیپ اپنے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی رہبری میں آزادی صحافت کیلئے اپنا مثبت تعمیری کردار ادا کرتی رہیگی، آئین کی بالادستی۔ پارلیمنٹ کی خودمختاری۔ جمہوریت۔ قانون کی حکمرانی ۔ آزاد عدلیہ۔ آزاد صحافت کیلئے پشتونخوامیپ اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں