پریس کلب کی تالہ بندی صحافت پر قدغن ہے، انکو ارئی کرکے مرتکب عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے، جے یو آئی

کوئٹہ (این این آئی)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی پریس ریلیز میں پریس کلب کوئٹہ کو تالہ بندی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ یہ عمل صحافت کا گلہ گھو نٹنے کے مترادف ہے جس جمعیت علماء اسلام کو شدید تشویش ہے جمعیت علماء اسلام صحافی برادری کے احتجاج میں شانہ بشانہ شریک ہے۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ واقعے کی فوری انکو ارئی کرکے مرتکب عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے ۔ آخر وہ کونسی وجوہات ہیں جس کی بنیاد پر اظہار رائے پر قدغن لگایا جارہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافی برادری نے انسانی حقوق کی بنیادی حق، اظہار رائے کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہے ۔آئین پاکستان نے اظہار رائے کا حق ہر شہری کو دیا ہے امیریت میں بھی اس طرح ناروہ عمل نہیں گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ جمعیت علماء اسلام اس واقعے پر خاموش نہیں رہ سکتی بلکہ صحافی برادری کے ساتھ شانہ بشانہ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں