حب میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات اور ویکسین کی عدم دستیابی

حب(نمائندہ انتخاب ) حب شہر میں آوارہ کتوں کی بھر مار شہریوں بالخصوص کمسن بچوں پر حملہ آور ہونے لگے حب کے سرکاری اسپتال میں کتے کے کاٹنے کے زہر سے بچائو کے انجکشن ناپید متاثرین کو شدید مشکلات کا سامنا شہری انٹی ریبیز انجکشن پرائیوٹ میڈیکل اسٹور پر مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہو گئے میونسپل کارپوریشن سے کتار مار مہم شروع کرنے کا مطالبہ اس سلسلے میں حب شہرکے مختلف علاقوں سے شہریوں نے شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ دنوں حب شہر میں آوارہ کتوں کی تعداد میں کافی حد تک اضافہ ہو ا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کے شہریوں بالخصوص صبح کے وقت اسکول جانے والے بچوں اور عمر رسیدہ افراد پر حملوں میں تیزی آئی ہے آوارہ کتوں کی بھر مار کی وجہ سے صبح کے وقت اسکول جانے والے بچوں کے والدین شدید خوف وہراس کا شکار ہیں حب شہر کے علاقہ بلوچ کالونی سے 3لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ رات آوارہ کتوں نے دو افراد پر حملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہو ئے تاہم جب زخمیوں کو طبی امداد دینے کیلئے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال لے جایا گیا تو وہاں پر کتے کے کاٹنے کے زہر سے بچائو کے انجکشن دستیاب نہیں تھے اہل علاقہ کے مطابق اسپتال عملے نے بتایا کہ اینٹی ریبز انجکشن ختم ہو چکے ہیں لہٰذا وہ پرائیوٹ میڈیکل اسٹور سے انجکشن خرید کر لے آئیں شہریوں کا کہنا تھا کہ ایک تو پرائیوٹ میڈیکل اسٹور ز پر انجکشن مہنگے داموں ملتے ہیں تو دوسری جانب انکی کوالٹی بھی معیاری نہیں ہوتی حب کے شہریوں نے حب انتظامیہ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ حب کے سرکاری اسپتال میں اینٹی ریبیز انجکشن کی فراہمی ممکن بنائی جائے اور میونسپل کارپوریشن حب شہر میں فوری طور پر کتا مار مہم کا آغاز کرے تاکہ شہری آوارہ کتوں سے محفوظ رہ سکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں