حکومت نے کوڑے پر بھی ٹیکس لگانے کی تیاری کرلی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے عوام پر اب کوڑا ٹیکس لاگو کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ نجی نیوز کے مطابق 5 مرلہ تک 300 روپے جبکہ 10 مرلہ کے گھر پر 500 روپے سینی ٹیشن چارجز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،دیہی علاقوں میں 10مرلہ تک 200 اور 10مرلہ سے بڑے گھروں پر 500 روپے سینٹری چارجز لاگو ہونگے، وزیراعلی مریم نوازشریف نے محکمہ بلدیات کو مجوزہ سینی ٹیشن چارجز میں 50 فیصد تک کمی کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 19.85 ملین رہائشی یونٹس، 20 لاکھ کمرشل یونٹس ہیں،وزیراعلی مریم نوازنے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لئے واٹر چارجز بڑھانے سے روک دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں