سونا مسلسل دوسرے روز سستا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی واقع ہوئی، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کا بھاو¿ 2 لاکھ 48 ہزار 200 روپے ہو گیا ہے۔ملک میں 10 گرام سونے کا بھاو¿ 236 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 12 ہزار 791 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاو¿ 3 ڈالر کم ہوکر 2395 ڈالر فی اونس ہے جبکہ پاکستان میں سونے کا بھاو¿ 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2415 ڈالر فی اونس ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں