سندھ بھر میں پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

سندھ بھر میں پولیو مہم کا آغاز ہو گیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج سے پولیو مہم شروع ہوئی ہے، عوام اس مہم کو کامیاب بنائیں۔مراد علی شاہ نے پولیو مہم کے آغاز پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پولیو مہم میں کوئی بچہ رہنا نہیں چاہئے، وہ بچے جو گزشتہ مہم میں رہ گئے برائے مہربانی انکو پولیو کے قطرے ضرور پلائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی عوام اور پولیو ورکرز پر منحصر ہے، مجھے یقین ہے لوگ اپنے بچوں کو اپاہج بیماری سے بچانے کیلئے پوری کوشش کریں گے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں پولیو وائرس سے اپنے بچوں کو بچانا ہے، پاکستان خاص طور پر سندھ سے پولیو وائرس کا خاتمہ کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں