کرغستان سے کوئٹہ پہنچنے والے طلباء و طالبات اپنے گھروں کو روانہ

کو ئٹہ( آئی این پی ) کرغستان سے کوئٹہ پہنچنے والے طلباء و طالبات اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں ۔تفصیلا ت کے مطابق بلوچستان حکومت کے توسط سے گزشتہ شب 171 طلباء خصوصی طیارے میں کوئٹہ پہنچے۔ طلباء کو صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ، پارلیمانی سیکرٹری لیاقت لہڑی، رکن اسمبلی زرین مگسی نے سریاب روڈ ٹرمینل سے روانہ کیا۔صوبائی وزیر بخت کاکڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر تمام طلباء کو روانہ کر دیاہے وطن واپس آنیوالے 92 طلباء کا تعلق ملک کے دیگر صوبوں سے ہے، 92 طلباء کو بذریعہ مسافر بسوں کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کیا گیا، تمام علاقوں میں مقامی ضلعی انتظامیہ مکمل سپورٹ کریگی اس موقع پر زرین مگسی کا کہنا تھا کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سیکورٹی فراہم کرنے کی احکامات جاری کئے گئے، تمام اضلاع ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ افسران کی نگرانی میں طلباء کو پہنچائیں گے، فوکل پرسنز صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ، ایم پی اے زرین مگسی، پارلیمانی سیکریٹری میر لیاقت لہڑی، اے سی صدر حمزہ انجم نے طلبا کو کوچز ٹرمینل سے روانہ کیا۔ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سیکورٹی فراہم کرنے کی احکامات جاری کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں