ملک میں تعلیم کی پرائیوٹائزیشن کسی صورت قبول نہیں، پروفیسر سلیم جان مندوخیل

ژوب (آن لائن) بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ژوب یونٹ کے کیبنٹ پروفیسر سلیم جان مندوخیل ،پروفیسر عطا اللہ زاہد ،پروفیسر صابر خان مندوخیل ،پروفیسر عبدالغفار شیرانی اور پروفیسر سفر محمد بابر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ملک میں رواں تعلیم کی پرائیوٹائزیشن کو یکسر مسترد کیا اور پنجاب میں سرکاری سکولوں سے پرائمری سیکشن ختم کرکے انہیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر چلانے کے ارادوں کو محکمہ تعلیم سے منسلک ڈیڑھ لاکھ سے زائد اساتذہ کا معاشی قتل قرار دیا۔ بپلا ژوب کے جاری کردہ بیان کے مطابق پرائمری سیکشن کو ختم کرنے اور اساتذہ کو فارغ کرنے کی بجائے اصلاحات نافذ کی جائیں۔ تعلیم کے میدان میں اخراجات کی کمی سے معیشت کو دھکا لگانے کی کوششیں بے سود ہیں، اس کی بجائے انسداد بدعنوانی پر توجہ دی جائے۔ بپلا ژوب یونٹ نے اس صورتحال کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے تمام اساتذہ تنظیموں کو مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے پر زور دیا، تاکہ دیگر صوبائی حکومتوں کو اس پالیسی کی طرف جانے سے قبل ہی اصلاحات پر قائل کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں