حب کے نان بائیوں اور ہوٹل مالگان نے انتظامیہ کے احکامات ہوا میں اُڑا دیئے، روٹی بدستور مہنگی

حب(نمائندہ انتخاب) حب کے نان بائیوں اور ہوٹل مالگان نے اسسٹنٹ کمشنر حب کے احکامات ہوا میں اُڑا دیئے روٹی بدستور 20روپے فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ،اسسٹنٹ کمشنر حب اپنے ہی احکامات پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ،روٹی کی قیمتی میں کمی نہ لائی جاسکی اور نہ ہی پراٹھے کے نرخوں میں کمی شہری نان بائیوں ہوٹل مالکان کے ہاتھوں میں لٹنے لگے ریلیف ملنا ایک خواب بن کر رہ گیا اے سی آفس کے احکامات کی دھوم صرف سوشل میڈیا تک محدود عوام ثمرات سے محروم تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حب کے عوام سستی روٹی سے محروم ہیں گزشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر حب نے فی روٹی 18روپے فروخت کرنے کے احکامات جاری کئے تھے لیکن اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا بلکہ نان بائیوں اور ہوٹل مالکان بدستور 20روپے روٹی فروخت کررہے ہیںحب کے شہریوں کو ریلیف ملنا خواب بن کر رہ گیا اس حوالے سے حب کے شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گند م اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پنجاب ،کراچی ،KPKاور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں روٹی کے نرخوں میں کمی لائی گئی ہے بلکہ ضلع لسبیلہ میں روٹی کی قیمت 15روپے مقرر کردی گئی دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنرحب نے بھی روٹی کی قیمت 20سے کم کر کے18روپے کردی تھی لیکن اس پر بھی عملدرآمد نہیں ہو رہا ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ روٹی کی قیمت 15روپے مقرر کی جاتی جبکہ ہوٹل مالکان بھی پراٹھا پرانے نرخ کے مطابق 40روپے فروخت کر رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے انھوں نے ضلع حب انتظامیہ سے نان بائیوں اور ہوٹل مالکان کی جانب سے روٹی اور پراٹھے کی قیمتوں میں کمی روٹی کی قیمت 15روپے جبکہ پراٹھے کی 20روپے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں