پسنی، سندھ کے ٹرالر مقامی ماہی گیروں کے لاکھوں روپے مالیت کے جال کاٹ کر لے گئے

پسنی (نامہ نگار)پسنی ، ساحل سمندر سندھ کے ٹرالر مقامی ماہی گیروں کے لاکھوں روپے مالیت کے جال کاٹ کر لے گئے ، مقامی ماہیگیر پسنی کے سمندر میں تقریبا پانچ ناٹیکل میل مچھلی شکار کیلئے اپنے جال بچھائے گئے تھے کہ رات کو سندھ کے ٹرالرز گجہ نیٹ کا جھاڑو پھیر کر مقامی ماہی گیروں کے لاکھوں روپے کے جال کاٹ کر لے گئے ، ماہیگیر اس امید کے ساتھ سمندر کے بے رحم موجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شکار کے لئے نکلتے ہیں کہ تاکہ وہ اپنے اور اپنے بچوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرلیں لیکن گجہ ٹرالروں نے ان کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا تفصیلات کے مطابق پسنی کے سمندر میں تقریباً پانچ ناٹیکل میل کے اندر گزشتہ رات مقامی ماہی گیروں نے شکار کے لئے جال بچھائے تھے کہ سندھ کے گجہ ٹرالرز انھیں کاٹ کر لے گئے جس سے مقامی ماہی گیروں کو لاکھوں روپے مالیت نقصان کا سامنا کرنا پڑا ، عید کی خوشیاں قریب ہیں مقامی ماہیگیر اس امید کے ساتھ سمندر جاتے ہیں کہ وہ اپنے اور اپنے گھر والوں کو ان خوشیوں میں شریک رکھ سکیں جبکہ گجہ ٹرالروں نے ان کے جالوں کو کاٹ کر ان کے دل کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا مقامی ماہی گیروں نے حکام بالا سے ٹرالروں کی تدارک کے لیے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں