چمن بارڈر تحریک التواء،میں آنکھ کا معائنہ کروانے کیلئے اسلام آباد گیا تھا،نعیم بازئی،جلد خوشخبری سنائیں گے،زمرک

کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکیسنش ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ چمن بارڈر کے مسئلے پر بلوچستان اسمبلی میں اے این پی کے صوبائی صدر اصغر اچکزئی نے تحریک جمع کرائی جو بحث کیلئے منظور ہوا پارلیمانی کمیٹی نے بھی چمن بارڈر کے بارے میں و زیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو رپورٹ پیش کردی ہے جس پرعوام کے مفاد میں جلد فیصلہ متوقع ہے انہوں نے کہا کہ جمعہ کو اسمبلی اجلاس سے قبل 15جولائی کو اپنی آنکھ جس کا دو مہینہ قبل آپریشن ہوا تھا کے علااج اور معائنہ کیلئے ڈاکٹر سے ٹائم لیا تھا اس لئے اجازت کے بعد اسلام آباد چلا گیا جبکہ جمعہ کے اجلاس کیلئے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ اپوزیشن ارکان بھی تحریک کی حمایت کرینگے بد قسمتی سے کوروم پورا نہ ہونے پر اجلاس ملتوی ہوا صوبائی صدر سرداراصغر اخان اچکزئی کے عوا م کے مسائل پر بھر پور جدوجہد کررہے ہیں عوام کے درمیان موجود ہے وہ عوام کو کسی طرح مایوس نہیں کرینگے جبکہ صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ وہ چمن بارڈرے کے بارے میں جلد ہی عوام کو خوشخبری سنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں