فواد چوہدری کی مقدمات میں ویڈیو لنک حاضری کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور (آئی این پی ) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے سمیت دیگر الزامات کے تحت پنجاب بھر میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 27 مئی کو سابق وفاقی وزیر کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف پنجاب کے مختلف شہریوں میں 36 مقدمات درج ہیں جن میں پیشی کے لیے انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست دائر کی تھی۔ اس میں مقف اپنایا گیا تھا کہ فواد چوہدری کے خلاف پنجاب بھر میں 36 مقدمات درج ہیں، اس میں استدعا کی گئی کہ عدالتوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔
Load/Hide Comments


