آن لائن کلاسز کا اجراء بلوچستان کے طالب علموں کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے،ڈاکٹررفعت وہاب

تربت (نمائندہ انتخاب) پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ بلوچستان ساؤتھ ویسٹ ریجن کی سنیئرنائب صدر ڈاکٹررفعت وہاب نے کہاکہ آن لائن کلاسز کا اجراء بلوچستان کے طالب علموں کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے، کورونا وباکے باعث ہائریجوکیشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں آن لائن کلاسزکے اجراکا اعلان کیا گیا،یہ اعلان زمینی حقائق کے بالکل برعکس ہے،ہائرایجوکیشن کی آن لائن کلاسزکااعلان ہی قابل تشویش ہے جو کمیشن کی نااہلی کو ظاہر کرتا ہے،بھاری فیسوں کی وصولی کیلئے آن لائن کلاسز کا اجراء کیا گیاجو بری طرح ناکام ہوا،بلوچستان 60فیصد علاقے انٹر نیٹ جیسی سہولت سے محروم ہیں دوسری جانب صوبے میں 18،18 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے اور بلوچستان جیسے پسماندہ علاقے میں کیسے آن لائن کلاسز کااجراممکن ہوسکے گا؟؟ بلوچستان حکومت پر لازم ہے کہ وہ ہائرایجوکیشن کمیشن کو بلوچستان کے معروضی حالات سے آگاہ کرے تاکہ طلباء وطالبات کی مشکلات میں کمی آسکے اورملک کے تعلیمی ادارے کے سربراہان سے اپیل کی کہ وہ زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کیا کریں،ڈاکٹر رفعت وہاب نے کہا کہ آج کورونا وائرس نے دنیا کے ہر شعبے کو متاثرکیا ہے، دوسری جانب اس جدید دور میں جہاں دنیا انٹرنیٹ جیسی سہولیات سے مستفید ہورہی ہے لیکن آج بلوچستان کے طلباء وطالبات انٹرنیٹ سروس کی سہولت سے بھی محروم ہیں،ڈاکٹر رفعت وہاب نے کہاکہ کمیشن جب بھی فیصلہ کرے تو بلوچستان کے حالات کو مد نظر رکھ کر کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں