آواران سے جھاو جانے والی پک اپ گاڑی کو حادثہ،خاتون جاں بحق، 18 افراد زخمی

آواران(بیورو رپورٹ ) آواران سے جھاو جانے والی پک اپ گاڑی کو حادثہ ایک جان بحق اٹھارہ زخمی۔ آواران انتظامیہ کے مطابق آواران سے جھاو جانے والی پک اپ گاڑی جس میں بیس سے زیادہ مسافر جن میں بچے، خواتین اور مرد سوار تھے بریت چھڑائی کے کھائی میں گر گئی جس کے باعث ایک خاتون زر بی بی زوجہ صابر عمر 40 سال جان بحق جبکہ اٹھارہ زخمی ہو گئے ہیں جن کے نام مندرجہ ذیل ہیں 1 گوہر زوجہ باٹو عرف عصا عمر 40 سال
2 عادل ولد باٹو عرف عصا عمر 6 سال
3 عاقل ولد باٹو عمر 12 سال
4 عبدالجلیل ولد مقبول عمر 12 سال
5 آنسہ دختر صابر عمر 10 سال
6 عبدالرروف ولد حسین عمر 8 سال
7 آسیہ بی بی دختر حسین
8 مریم دختر حضور بخش عمر 35 سال
9 نور جان زوجہ حسین عمر 40 سال
10 سہیل زوجہ طارق عمر 35 سال
11 انسیہ دختر حسین عمر 9 سال
12 خدا بخش ولد نبی داد ڈرائیور عمر 40 سال
13 خان بی بی دختر صابر عمر 10 سال
14 شرو زوجہ نمبہ عمر 50 سال
15 بالاچ ولد عبدالعزیز عمر 8 سال
16 جنت زوجہ حضور بخش عمر 40 سال جبکہ دو بچے جن کی عمر تین اور چار سال ہے نام معلوم نہ ہو سکے
جن کو لیویز پوسٹ بریت انچارج عرفان بلوچ اور نائب رسالدار منظور احمد نے فوراً ڈی ایچ کیو ہسپتال آواران منتقل کردیا جہاں ان کو طبی امداد دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں