خضدار انتظامیہ اپنا رویہ درست،سرکاری ریٹ پر یوریا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی

خضدار(بیورورپورٹ) جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی خضدار کے صدر میرعبدالوہاب غلامانی ,عید محمد ایڈوکیٹ نائب صدر میر محمد رئیسانی محمد ارباب بزگرودیگرنے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خضدار ڈسٹرکٹ کے تمام رجسٹرڈ زمیندار یکم جون تک اپنے بجلی کی بل جمع کرکے اپنے تحصیل صدر کے پاس بل جمع کروائیں تاکہ انکی کاروائی جلد مکمل کی جائے انہوں نے کہا کہ خضدار انتظامیہ زمینداروں کے ساتھ اپنا رویہ ٹھیک کرکےزمینداروں کو تنگ کرنا بند کرے نال وڈھ زیدی باغبانہ زہری کے زمیندار یوریا اپنے زمینوں کے لیے لے جاتے ہیں تو لیویز کے اہلکار انکو تنگ کیاجارہاہے دوران چیکنگ ان سے پیسہ بٹوربرہے ہیں جو ناقابل برداشت عمل ہےانتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے اہلکاروں کی باز پرسی کی جائے مزید انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے خضدار کے یوریا ڈیلرز ہمارے زمینداروں کو سرکاری ریٹ پر یوریا نہیں دے رہے ہیں بارہا ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے باجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے ہم اس پریس کانفرنس کے زریعےانتظامیہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ فورااسکا نوٹس لے کر زمینداروں کو سرکاری ریٹ پر یوریا کی فراہمی کو یقینی بنائے بصورت دیگر ہم خاموش نہیں رہیں گے انہوں نے کہاکہ ہم وزیر اعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی کے مشکور ہیں کہ انہوں نے وفاق میں بلوچستان کے زمینداروں کی وکالت کی ہے اور بہت بڑاپیکچ بلوچستان کے زمینداروں کے لیے لے کر آئے ہیں ہم وزہراعلی بلوچستان کی زمیندار اور کسان دوستی پر انکے اس اقدام کر سراہتے ہیں اس موقع پر جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدرعبد الوہاب غلامانی ضلعی چئیرمن عید محمد ایڈوکیٹ ضلعی نائب صدر میر محمد رئیسانی تحصیل وڈھ کے صدر محمد انور صدر تحصیل نال ارباب بزگر تحصیل زیدی کے صدر نورالدین تحصیل باغبانہ کے محمد اعظم تحصیل زہری کے صدر محمد اعظم تحصیل مولہ کے صدر رحیم بخش تحصیل اورناچ فیصل بزنجو دیگر سمیت زمیندار اور کسان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں