باڑے میں جانور باندھنے پر تلخ کلامی ،نوجوان قتل

کراچی (صباح نیوز)کراچی کے علاقے کھوکھرا پار میں قربانی کا جانور باڑے میں باندھنے پر معمولی تلخ کلامی پر چھری کے وار کرکے 25سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا، ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔کراچی کھوکھرا پار میں چھری کے وار سے نوجوان کو قتل کردیا گیا،مقتول کی شناخت 25سالہ معیز کے نام سے ہوئی، اہل خانہ کے مطابق مقتول نے عید قربان کے لئے جانور خریدا تھا جو باڑے میں باندھاکرتا تھا مقتول اپنا جانور لینے باڑے میں گیا تو باڑے والوں نے اضافی رقم کا تقاضا کیا ،اسی دوران معمولی تلخ کلامی ہوئی اور ملزم نے چھری کے وار کرکے مقتول کو قتل کردیا۔مقتول دو بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا اور گھر کا واحد کفیل تھا اہل خانہ نے مطالبہ کیا کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں