بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار968 میگاواٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد (صباح نیوز)بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار968 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔پاورڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 24 ہزار 500 میگاواٹ ہے، بجلی کی پیداوار 19 ہزار 532 میگاواٹ رہی ،دیہی علاقوں میں بجلی کی 6 سے 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 6 گھنٹے تک پہنچ گیا اور لائن لاسز والے علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ، پن بجلی ذرائع سے پیداوار 5 ہزار 400 میگاواٹ ہے،تھرمل پاور پلانٹس سے 1000 میگاواٹ پیداوار ہو رہی ہے،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار 880 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس سے 985 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،سولر پلانٹس سے 185، بگاس سے 132 میگاواٹ پیداوار ہو رہی ہے،نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 2 ہزار 950 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں