لسبیلہ، کنراج پب جبل پر شکار کے لیے جانے والا شخص دو روز سے لاپتہ

وندر(یو این اے) لسبیلہ کے پہاڑی علاقے سب ڈویژن کنراج پب جبل پر شکار کے لیے جانے والا شخص دو روز سے لاپتہ۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل لسبیلہ کے پہاڑی علاقے سب ڈویژن کنراج کے علاقے نورا جاموٹ گوٹھ کا رہائشی رسول بخش ولد عثمان قوم جاموٹ نامی شخص اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ دودر کیمپ پروجیکٹ کے ایریا میں پب جبل پر شکار کی غرض سے گیا تھا کہ اچانک ان کے ساتھیوں میں سے ایک ساتھی کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی جس کو لیکر واپس آ رہے تھے کہ رسول بخش پہاڑی علاقے میں غائب ہو کر لاپتہ ہوگیا خدشہ ہے کہ وہ شدید گرمی کی وجہ سے پیاس کی شدت کے باعث بے ہوش ہوگیا ہوگا جس کی تلاش کے لیے مقامی لوگ مختلف ٹولیوں کی شکل میں پب جبل میں نکل گئے ہیں مگر تاحال اس کا کوئی پتہ نہیں چل رہا ہے تلاش میں مصروف ایک شخص جس کا نام اصغر جاموٹ بتایا جاتا ہے سانپ کے ڈسنے سے متاثر ہو گیا جس کو مقامی لوگوں نے ریسکیو کرکے دودر کیمپ پروجیکٹ پہنچایا علاقے کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ رسول بخش ولد عثمان جاموٹ کی تلاش اور ریسکیو کے لیے ڈرون کیمروں یا ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا جائے۔ تاکہ اس کو بروقت ریسکیو کیا جائے کیونکہ دشوار گزار پہاڑی سلسلے میں اس شدید گرمی میں پیدل چل کر اس کو تلاش کرنے میں مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں