منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی سے گریز کی مذمت کرتے ہیں، ایچ ڈی پی

کوئٹہ:ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان میں کوئٹہ شہر کے مختلف حصوں اور علاقوں میں منشیات کے فروخت و استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے منشیات فروشوں اور انکے سرپرستوں کے خلاف کاروایؤں سے گریز کی سخت الفاظ میں مذمت کی بیان میں کہا گیا کہ پورے کوئٹہ شہر میں سرعام منشیات کی فروخت اور اسکا استعمال کیا جارہاہے چھوٹے بچے،نوعمر نوجوان اور گھریلوخواتین تک اس لعنت کا شکار ہورہے ہیں حبیب نالہ کے اندر،قیوم پاپا اسیٹیڈیم کے اطراف، گلستان ٹان سے ملحقہ نالے کے اندر منشیات فروخت اور استعمال ہورہی ہے جبکہ اسٹیڈیم کے قریب واقع شادی ہال اور نجی فٹسال گرانڈ کے قریب بھی منشیات کے اڈے قائم ہے ہزارہ قبرستان علمدار روڈ کے اطراف اور ہزارہ ٹان کے مختلف علاقوں میں اسکا کاروبار اور نئی نوجوان نسل کے اس لت میں مبتلا ہونا کوئٹہ کے شہریوں کیلئیے باعث تشویش ہے بیان میں کہا گیا کہ جس طرح کھلم کھلا منشیات فروخت اور اسکا استعمال کیا جارہاہے یہ عمل کسی سرپرستی اور چشم پوشی کے بغیر ناممکن ہے جان بوجھ کر نوجوان نسل اور بچوں کو منشیات کا عادی بنایا جارہا ہے بیان میں والدین سے اپنے بچوں کے نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور بلاوجہ گھومنے انکے دوستوں کے بارے میں معلومات انکی سرگرمیوں سے مکمل آگاہ رہنے کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہزارہ قوم کے دشمن اب ہمیں زہنی و جسمانی لحاظ سے مفلوج کرنے کی سازش پر عمل پیرا ہے جسے ہم اپنے بچوں کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ دار بنانے کے ذریعے ناکامی سے دوچار کرسکتے ہیں بیان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے منشیات فروشوں کے خلاف فوری و سخت کاروائی اور اسکے استعمال کی پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں