بلوچستان اسمبلی، سی پیک پر ایوان کی خصوصی کمیٹی بنانے کی قرار داد منظور

کوئٹہ( آئی این پی )بلوچستان اسمبلی کااجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی صدارت 45منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اسمبلی اجلاس میں یوم تکبیر کے حوالے سے تہنیتی قراردادسمیت2قراردادیں پیش کی گئیںاجلاس میںسیکورٹی فورسز کے شہداءکےلئے فاتحہ خوانی کی گئی اجلاس کے دوران صوبائی وزیرصادق عمرانی کا کہنا تھا کہ نصیرآباد میں شیدید گرمی کے دوران یومیہ بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے کیسکو حکام سے ہونےوالی میٹنگ کے باوجود ان پر کو ئی اثر نہیں ہوا۔ایک کمیٹی بنائی جائے جو بجلی کے مسئلے پر وزیراعظم سے ملے اجلاس کے دوران صو با ئی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو نے ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی کوئٹہ کا ترمیمی آرڈیننس 2024پیش کیا جس پر بلوچستان اسمبلی نے آرڈیننس ہاﺅسنگ اتھارٹی کا ترمیمی آرڈیننس متعلقہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا رکن بلو چستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ کا کہنا تھا کہ مذکو رہ آرڈیننس غیر قانونی ہے ،اسکو فوری طورپرروکاجائے،ہاﺅسنگ اسکیم قبائل کی اراضی پر قبضہ ہے اجلاس کے دوران سی پیک کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے سے متعلق تحریک پیش کی گئی جسے ایوان نے منظور کرلیا رکن اسمبلی میر اسد بلوچ کا کہنا تھا کہ دوسرے صوبے کے لوگ اپنے حقوق کے لئے لڑرہے ہیں اور بلوچستان والے تقسیم ہیں فیصلے تمام کو اعتماد میں لے کر کئے جائیں ، اگر گوادر ناہوتاتو سی پیک کانام نہیں ہوتا، سی پیک کی وجہ سے بلوچستان میں ترقی کے خواہش مند تھے مگر ایسانہیں ہوا، یہ کمیٹی صرف وہاں جاکر حاضری لگائے گی ، وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ایوان کو ان بورڈ رکھناچاہتاہوں ،سی پیک وفاقی حکومت کاپروجیکٹ ہے جس میں بلوچستان کا اہم کردارہے سی پیک کادوسرامرحلہ شروع ہونےوالا ہے یہ بلوچستان کاحصہ ہے اس کے اثرات صوبے میں نظر نہیں آرہے ہیں ،سی پیک کے اثرات دوسرے صوبوں میں نظر آرہے ہیں مگر یہاں کچھ نہیں ہے میں چاہتاہوں کہ سی پیک کے حوالے سے ایک خاص کمیٹی بنائی جائے جس کے ذریعے وفاق کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیاجائے،رکن اسمبلی زابدریکی نے واشک میں کیڈٹ کالج کے قیام کے آئندہ بجٹ میں رقم مختص کرنے کی قرارداد پیش کی جس کے متن میں کہا گیا تھا کہ مقامی سطح پر اعلی تعلیم کے مواقع میسر نہ ہونے پرغریب طلبا زیور تعلیم سے محروم رہے جاتے ہیں،صوبائی حکومت واشک میں کیڈٹ کالج کے قیام کےلئے2024.25کے بجٹ میں رقم مختص کرے ایوان نے ضلع واشک میں کیڈٹ کالج کے قیام کےلئے آئندہ بجٹ میں رقم مختص کرنے کی قرارداد پیش منظور کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں