حب میں ڈینگی کا شکار نوجوان چل بسا، انتظامیہ سدباب میں ناکام

حب(نمائندہ انتخاب ) کیچ کے بعد حب میں بھی ڈینگی کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی ایک نوجوان ڈینگی کے وار کا شکار ہو گیا متعدد کیس رپورٹ ہونے کا انکشاف ، نوجوان کی اچانک موت کے بعد حب اسپتال میں ڈینگی آئسولیشن وارڈ کا قیام ٹیسٹ کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا عوامی حلقوں کا ہیلتھ ایمرجنسی کے طور پر انسداد ڈینگی کے حوالے سے اقدامات کا مطالبہ اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز حب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ریٹائرڈ ای اینڈ ٹی سرجن ڈاکٹر حسین بلوچ کے جواں سال بیٹے شہروز بلوچ کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور اپنے خالق حقیقی سے جاملے بتایا جاتا ہے کہ مرحوم پر چند روز قبل ڈینگی وائرس کا حملہ ہو اتھا اور علاج کے بعد ا±سکی طبیعت سنبھل گئی تھی لیکن پھر اچانک سے وائرس کے باقی اثرات سے وہ سنبھل نہ سکے مرحوم شہروز بلوچ حب کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں حکومت بلوچستان کے ہیلتھ کارڈ کاؤنٹر پر ملازم تھے بتایا جاتا ہے کہ کیچ مکران میں ڈینگی کے پھیلاؤ کے بعد اب حب میں بھی ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہونے لگے ہیں اس حوالے سے حب اسپتال وانتظامیہ کے مطابق اسپتال میں ڈینگی وائرس کے ٹیسٹ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور آئسو لیشن وارڈ بھی قائم کردیا گیان ہے اس حوالے سے حب کے عوامی حلقوں نے حب انتظامیہ سے حب شہر اور مضافاتی علاقوں میں مچھر مار مہم کے آغازسمیت ڈینگی کے بارے میں آگاہی مہم شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں