ایٹمی دھماکوں کا حکم 1996 میں وزیراعظم بینظیر بھٹو نے دیا تھا، ثمر مبارک مند

اسلام آباد (انتخاب نیوز) ایٹمی سائنس دان اور 28مئی 1998ءکے ایٹمی دھماکوں کے ذمہ دار ڈاکٹر ثمرمبارک مند نے انکشاف کیا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کا حکم 1996ءمیں اس وقت کے وزیر اعظم نے دیا تھا، انہوں نے کہا کہ بروقت اطلاع ملی تھی کہ بھارت دھماکے کرنے والا ہے تو اس پر وزیر اعظم نے تیاری کا حکم دیا اینکر حامد میر نے پوچھا کہ اس وقت وزیر اعظم کون تھا تو ثمر مبارک کی زبان گنگ ہوگئی وہ کسی سوچ میں پڑگئے اور کہا کہ مجھے یاد نہیں کہ اس وقت کون وزیر اعظم تھا تاہم حامد میر نے یاد دلایا کہ اس وقت بے نظیر وزیر اعظم تھیں تو ثمر مبارک مند نے کہا شاید بے نظیر تھیں انہوں نے کہا کہ ایٹمی ٹیسٹ کے لیے کافی وقت درکار ہوتا ہے کیونکہ ایک کلو میٹر لمبا ٹنل کھودنا ہوتا ہے اگر پہلے سے تیاری نہ ہوتی تو انڈیا کے دھماکوں کے 17دن بعد دھماکے ممکن نہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں