ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر 7 ہزار 167 افراد کی موبائل سمز بحال

اسلام آباد (انتخاب نیوز) ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز کے خلاف کارروائی کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر 7 ہزار 167 افراد کی موبائل سمز بحال کردی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 65 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں سے شیئرکیا گیا، ٹیلی کام کمپنیوں کو نان فائلرزکی موبائل سمز بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی۔ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان فائلرز کی فہرست تیارکی گئی تھی۔ خیال رہے کہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت ان افراد کی سمز بتدریج بند کرنےکا فیصلہ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں