پنشن اصلاحات کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے، پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپیئن

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپیئن کے صدر نذر بلوچ اور پیر محمد کاکڑ کی قیادت میں اپنے مطالبات کے حق میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، یوٹیلیٹی بلوں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور سرکاری اداروں کی نجکاری کیخلاف بدھ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے جس پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مقررین کا کہنا ہے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ظالمانہ شرائط، نجکاری، ڈاﺅن سائزنگ اور پنشن اصلاحات کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے، بجلی اور گیس کے بقایات ختم اور عوام کو سبسڈی دی جائے تمام مسائل کا حل سوشلسٹ انقلاب میں ہے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا مزید کہنا تھا کہ ہم سرکاری اداروں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کریں گے اداروں کی بہتری کے لئے حکومت کو اقدامات اٹھانے چاہئےں اور ملازمین کے بقایا جات فوری طور پر ادا کرکے ان میں پائی جانے والی تشویش دور کی جائے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 200 فیصد اضافہ کیا جائے اور ریلوے ملازمین کو 2 سال سے بند ٹی اے ڈی اے ادا کیا جائے تاکہ ان کی اس مہنگائی کے دور میں داد رسی ہوسکے ملازمین کو کوارٹر الاﺅنس میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے ہمارا پر امن احتجاج مطالبات کے حصول تک جاری رہے گا۔ مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں