عمران خان کا سوشل میڈیا اکاﺅنٹ اڈیالہ جیل سے آپریٹ ہورہا ہے، شرجیل میمن

کراچی (انتخاب نیوز) سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا استعمال کرنے کی سہولت ملی ہوئی ہے، تحریک انصاف کے قائد کا سوشل میڈیا اکاو¿نٹ اڈیالہ جیل سے ہی آپریٹ ہورہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ملک کیخلاف لانچ کیا گیا، پاکستان کی نامور ہستیوں نے بانی پی ٹی آئی کی لانچنگ سے پہلے سب کہہ دیا تھا، ان کے بارے میں وزیراعظم کے خدشات غلط نہیں ہیں، بیرسٹر گوہر صاحب نے کل فرمایا ویڈیو کا مقصد ادارے کو ٹارگٹ کرنا نہیں تھا، پی ٹی آئی کنفیوڑن کا شکار ہے، بانی پی ٹی آئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ سے ویڈیو لگائی، آپ کو پتا چل گیا تھا تو ویڈیو ڈیلیٹ کردیتے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ 2018 سے پہلے بانی پی ٹی آئی نے قرضے معاف کرانے اور سہولت کاروں کے بارے میں کیا کہا تھا، بانی پی ٹی آئی کے دور میں چند مخصوص لوگوں کے اربوں روپے کے قرضے معاف کیے گئے، لوگوں کے 40،40ارب روپے بانی پی ٹی آئی نے خود معاف کیے، ایف بی آر، نیب اور اینٹی کرپشن کو ایکشن لینا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں