تربت بازار میں زور دار بم دھماکہ، ایک ہلاک سات زخمی

تربت(انتخاب نیوز) تفصیلات کے مطابق کیچ تربت بازار میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک کے اطلاعات کے مطابق ایک شخص جاں بحق اور سات افراد زخمی ہو چکے ہیں، ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کرتے ہوئے آٹو ورکشاپ کے سامنے کھڑا کیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ورکشاپ تباہ ہو چکی ہے جبکہ آتشزدگی سے آس اس کی دکانیں بھی متاثر ہو چکے ہیں، زوردار دھماکے کے بعد علاقے کو سیکورٹ فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے اور شہر کے اندرونی و بیرونی علاقوں کو سیل کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی تربت بازار میں اس نوعیت کے حملے دیکھنے کو ملے ہیں، اس دھماکے کے مزید تفصیلات آنا ابھی تک باقی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں