وڈھ میں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا جائے، آغا حسن بلوچ کا قومی اسمبلی میں خطاب

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ومرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ نے وڈھ میں ہندو تاجر اور خاران میں عبدالخالق بلوچ اور عبدالرشید بلوچ کے قاتلوں کی گرفتاری اور اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اقلیتی برادری بلوچستان میں دہائیوں سے کاروبار کے شعبے سے وابستہ ہے مگر آج وہ خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں،،صوبائی حکومت اور ارباب اختیار کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان جرائم پیشہ عناصرکوفوری طورپر گرفتارکریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔آغا حسن بلوچ نے کہاکہ وڈھ میں ہندو تاجر اور خاران میں عبدالخالق بلوچ اور عبدالرشید بلوچ کے قاتلوں کوگرفتارکیاجائے،جرائم میں ملوث افراد کی عدم گرفتاری سے حالات مزید مخدوش ہوجائیں گے،انہوں نے ڈپٹی اسپیکر کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اقلیتی برادری بلوچستان میں دہائیوں سے کاروبار کے شعبے سے وابستہ ہے مگر آج وہ خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں،،صوبائی حکومت اور ارباب اختیار کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان جرائم پیشہ عناصرکوفوری طورپر گرفتارکریں،انہوں نے مطالبہ کیاکہ کوئٹہ،وڈھ،پجگور،تربت،واشک کے واقعات سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کی جائے اور ملوث ملزمان کو سزا کی دی جائے۔جس پر ڈپٹی اسپیکرقاسم خان سوری نے کہاکہ پاکستان میں رہائش پذیر اقلیتوں کا تمام شہریوں کے برابر ہے میں سمجھتاہوں کہ تمام اقلیتوں کو تحفظ دینا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے میں درخواست کروں گا کہ جلد سے جلد تمام قاتلوں کو گرفتارکیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں