حیدرآباد سلنڈر دھماکہ، مزید 4 زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی

کراچی(صباح نیوز)کراچی کے سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں زیرعلاج حیدرآباد سلنڈر دھماکے کے مزید 4 زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی۔ سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں مزید 5 مریض زیر علاج ہیں۔ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ زیر علاج مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، برنس وارڈ میں 23 مریض منتقل کئے گئے تھے، دوران علاج 23 میں سے 18 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں